لاہور اورپشاور کے درمیان 9 نومبر سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
لاہور ،پشاور(آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر (یومِ اقبال)کے موقع پرلاہوراور پشاور کے درمیان براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
ساؤتھ ایئر ویز کے تعاون سے شروع کی جانے والی فضائی سروس کا ایک طرف کا سفر 50 منٹ میں طے ہوگا ، ابتدائی طور پر ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔ گورنر کے مطابق فٖضائی سروس سے بزنس کمیونٹی اور ملازمین کو سفر کی بہترین سہولت میسر آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments