سپریم کورٹ :عمران ہسپتال منتقلی کیس ، جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

 سپریم کورٹ :عمران ہسپتال منتقلی کیس ، جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی کی صحت بارے خبریں حوصلہ افزا ء نہیں،تشویش ہے :بیرسٹر گوہر کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے :سینیٹر مشعال یوسفزئی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو خبریں آرہی ہیں وہ حوصلہ افزا نہیں، ہمیں سخت تشویش ہے ،سپریم کورٹ کے 18اگست کے حکم پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے ،عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے ہماری درخواست جلد سماعت کیلئے لگائی جائے تاکہ یہ معاملہ حل ہو۔

بانی پی ٹی آئی سے ایک ملاقات تو ہوگئی ،سلمان صفدر مل آئے ، عمران خان کی صحت کے حوالے سے ہمیں ہدایات ضرور ملی ہیں، بانی کی صحت سے متعلق کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے ۔ سپریم کورٹ کے 18اگست کے فیصلے پرعملدرآمد چاہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ختم ہو گیا،صوبائی حکومت تک چلی گئی ، اب رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔دوسری طرف پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور قید تنہائی کے باعث ان کا بلڈ پریشر 192تک پہنچ جاتا ہے ،بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،کیس 4ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا،سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...