حویلیاں انٹرچینج کے قریب بس اور ڈمپر میں تصادم8مسافر جاں بحق،30زخمی
مسافربس گلگت سے راولپنڈی جا تے ہوئے موٹر وے پر اترائی میں بریک فیل ہونے کے باعث ڈمپر سے ٹکرا گئی جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی ایوب ٹیچنگ ، ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں منتقل کر د ئیے گئے
ایبٹ آباد (اے پی پی) حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجہ میں8مسافر جاں بحق اور 30زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ اترائی میں ڈمپر سے ٹکرا گئی ۔ بظاہر حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تاہم حتمی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ زخمی اور جاں افراد کوایوب ٹیچنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیاہے ۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ہسپتال میں 5 بچوں، 6 خواتین اور 19 مرد وں سمیت 30 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ہسپتال میں4جاں بحق افراد کی لاشیں منتقل کی جا چکی ہیں جبکہ 4 دیگر افراد مختلف ہسپتالوں میں دوران علاج دم توڑگئے ۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں میں زین ولد نصر اﷲسکنہ گلگت، معاذ ولد رحیم اﷲ، جان عالم ولد عالم میر، سکنہ گلگت، شرافت ولد شمس الرحمان ،عمر فاروق ولد شاہ حسین، گوہر ولد شعین، باسط ولد محمد حسین، سکنہ کراچی، سجاع عالم ولد سلام میر سکنہ گلگت ،تصور حسین ولد علی اصغر سکنہ گوجر خان، ثنا اﷲ ملک ولد محمد ایوب سکنہ میانوالی ،جان محمد ولد عبدالصبور سکنہ گلگت، نوید ولد اشرف، فدا حسین ولد علی مددسکنہ گلگت، رشید عالم ولد نامعلوم، اکبر ولد شکور، ذوالقرنین ولد حیدر، کامران ولد فرمان اﷲ، نذر ولد نامعلوم، شاہزیب ولد میر ایاز، فاطمہ بی بی زوجہ عبدالحسین، ایمان دختر جان محمد، فاخرہ جان دختر جان محمد،شہزادی زوجہ محمد امین، حمیرہ کرن زوجہ عمر جان، تسنیم دختر جنت ، شفا دختر عمر، ابوبکر ولد شجاع عالم، محمد عباس ولد محمد امین، اقتدار ولد محمد امین شامل ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں 2 جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں میں ایک جاں بحق شخص کی میت منتقل کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اﷲ خان نے ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کی عیادت اور طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر متعلقہ ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری، معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments