میرا فارم ہاؤس بھی تجاوزات میں آیا تو گرایا جائیگا،گورنر پختونخوا

میرا فارم ہاؤس بھی تجاوزات میں آیا تو گرایا جائیگا،گورنر پختونخوا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میرا فارم ہاؤس بھی تجاوزات میں آئے گا تو گرایا جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اپیل ہے جہاں تجاوازت ہیں ہٹائی جائیں، جب تک ملک میں سزا و جزا نہیں ہوتی، ترقی نہیں آئے گی۔گورنر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتا ہوں لیکن انہیں بھائی اور بیٹے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا۔ جو بھی دہشت گردوں کو سپورٹ کرے گا، ان کے لیے زیرو ٹالرنس ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...