غیرجانبدار سیٹ اپ کی زیرنگرانی بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں،متحدہ

غیرجانبدار سیٹ اپ کی زیرنگرانی بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں،متحدہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی قانونی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں بلدیاتی ایکٹ 2013 میں ترامیم پر مشاورت اور اعلیٰ عدالتوں میں ترامیم کیخلاف آئینی پٹیشن کی تیاری پر گفتگو کی گئی۔ ایم کیوایم پاکستان کے بیان کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنے کی سازش ہے ، سندھ حکومت کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی اور آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدت ختم ہوتے ہی تمام انتظامی اختیارات غیر جانبدار اور غیرسیاسی افراد کے سپرد کیے جائیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات غیرجانبدارانتظامی سیٹ اپ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔اس حوالے سے فروغ نسیم نے کہا کہ ترامیم کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اس پر مزید مشاورت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...