گوجرانوالہ ، ساہیوال کے 2 صوبائی حلقوں میں آج ضمنی انتخابات
امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت پر عطا تارڑ کو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا
لاہور(کورٹ رپورٹر )پنجاب کے دو حلقوں این اے 77گوجرانوالہ اور پی پی 203 ساہیوال میں 8نومبر کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے ،دونوں حلقوں کے پولنگ سٹاف کو انتخابی سامان جاری کر دیا گیا ، امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو نوٹس جاری کرکے 8نومبر کو طلب کرلیا گیا۔صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے 8 نومبر کو پنجاب کے دو حلقوں این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 ساہیوال میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں،این اے 77 گوجرانوالہ میں 11 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں،جن کے لیے حلقہ میں 333 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،این اے 77 گوجرانوالہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 518,620 ہے ،پی پی 203 ساہیوال میں 7 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں،پی پی 203 ساہیوال میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 258,122 ہے جن کے لیے پی پی 203 ساہیوال میں 185 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،دونوں حلقوں کے پولنگ سٹاف کو انتخابی سامان جاری کر دیا گیا ہے ،ضمنی انتخابات کے لیے مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دئیے گئے ہیں،دوسری جانب ضمنی انتخاب این اے 77 گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو ضابطئہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس جاری کردیا گیا ،عطاء اللہ تارڑ کو 8 نومبر صبح 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ عطاء اللہ تارڑ نے ن لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی۔ انتخابی مہم پر پابندی کے دوران شرکت پر سیکشن 182، الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت بھی نوٹس جاری کیا گیا وفاقی وزرا کی انتخابی مہم میں شرکت ضابطہ اخلاق کے پیرا 18 اور 41 کی خلاف ورزی ہے ۔عدم پیشی کی صورت میں دستیاب ریکارڈ پر کارروائی کا فیصلہ جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments