ڈریپ نے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل دیدیا، دس ارکان کاتقرر
مختلف طبی اداروں، جامعات،ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین بورڈ میں شامل نئے ارکان کا تقرر دو سال کیلئے کیا گیا، ڈریپ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (ایس ایم زمان) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل دیتے ہوئے دس نئے ارکان کی دو سال کے لیے تقرری کر دی ۔ بورڈ میں بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی کوئٹہ کے شعبہ یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے سربراہ ڈاکٹر حیات محمد کاکڑ، لاہور کالج آف فارماسیوٹیکل سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر عمیر اکرام ڈار اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ فارمیسی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالعلیم اعوان شامل ہیں۔دیگر نئے ارکان میں دارالصحت ہسپتال کراچی کے بائیومیڈیکل منیجر وجاہت علی، انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز پشاور کے شعبہ ریڈیالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمارہ ہارون درانی، ڈریپ اسلام آباد کے ڈویژن آف مینجمنٹ انفارمیشن سروسز کے ڈائریکٹر عطاالرحمان اور وفاقی جنرل ہسپتال اسلام آباد کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے سربراہ ڈاکٹر شاہد حسین شامل ہیں۔اسی طرح پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل شہزاد رومی، پمز اسلام آباد کی ہسپتال فارماسسٹ عائشہ علی اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے شعبہ پیتھالوجی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ردا خان کو بھی بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments