دعوت وتبلیغ انبیا کی میراث :علماکرام ،آج اختتامی دعا
دین سیکھنے میں پہل کرنے والوں کیلئے اللہ تعالیٰ نے جنت کی بشارت دی
رائیونڈ( این این آئی)رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبیداللہ خورشید، زبیرالحسن،مولانا احمد لاٹ اوردیگر علما کرام نے کہا کہ اسلام امن و آشتی والا دین ہے ،اسلام ایک مکمل ضاطہ حیات ہے ،آقائے کائنات ؐ کو پوری کائنات کیلئے مبعوث کیا گیا ہے ،دین اسلام عین فطرت کے مطابق ہے ،جدید سائنس آج اسلام کے مطابق تحقیقات کرکے اس کو سچ ثابت کررہی ہے جبکہ ہمیں ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہی پیارے نبی ؐ نے تمام بشارتیں سنا دی تھیں،دعوت وتبلیغ کا کام عام کام نہیں ہے ،یہ کام انبیا کرام کی میراث ہے جنہوں نے اللہ تعالٰی کی وحدانیت کو عام کیا ،اس کام پر انہیں مختلف اذیتوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس عظیم کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام کلمہ گو مسلمانوں کو اپنے اہل و عیا ل،محلے ،شہر کے مکینوں کو دعوت دینا ہوگی۔
دریں اثنا رائیونڈ میں جاری عالمی اجتماع آج(اتوار)اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا ،اختتامی دعا سے قبل مولاناضیا الحق کارکنوں کو خصوصی ہدایات دیں گے جبکہ اجتماعی دعا مولانا زبیر الحسن آف انڈیا کرائیں گے ،دعا کے بعد شرکا اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے ،شرکائے اجتماع کی سہولت کیلئے ریلوے سٹیشن پر محکمہ ریلوے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔اجتماع کی اختتامی دعا اور شرکا کے انخلا کے پیش نظر آج صبح 6بجے سے دوپہر ایک بجے تک رائے ونڈ جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments