کرپشن صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ : جاوید لطیف

کرپشن صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ : جاوید لطیف

30سال تک کرپشن کو مانیٹر کرنے والوں نے ان فائلوں پر ایکشن کیوں نہ لیا ایک سزایافتہ وزیر بری ہوکر دوبارہ وزیر بن گئے ،وقت پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالتے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کرپشن ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ، یہ کسی ایک ڈیپارٹمنٹ کا نہیں تمام ڈیپارٹمنٹس کا مسئلہ ہے ، یہ کسی ایک شخصیت کا نہیں بلکہ اکثر شخصیات کا مسئلہ ہے ۔’ایکس ‘پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا اہم بات یہ کہ کرپشن کو مانیٹر کرنے والے ادارے فائل کو موٹا کیوں ہونے دیتے ہیں؟جب کوئی چیز ثبوتوں کے ساتھ فائل میں آتی ہے تو اس وقت ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا، یہ بات بالکل بھی مناسب نہیں ہے اور نہ ہی یہ انصاف کے پیمانے پر پورا اترتی ہے کہ آپ کرپشن کے خلاف ایکشن لینے کیلئے کسی مخصوص وقت کا انتظار کریں یا ضرورت کے تحت اس فائل کو استعمال کریں، اور اگر ضرورت نہ ہو تو وہی فائل 50 سال تک بند پڑی رہے ۔میاں جاوید لطیف نے کہا مجھے یاد ہے کہ ایک ایسے وزیر صاحب جس کو نیب سے سزا ہوئی بعد میں وہ بری ہوا، آج وہ پھر سے وزیر بھی ہے اور اس کی کرپشن کی موٹی موٹی فائلیں بنی ہوئی ہیں۔میاں جاوید لطیف نے مزید کہا بوقت ضرورت اداروں کو ان کرپٹ لوگوں کے خلاف کیوں استعمال کیا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پھر اداروں پر انگلیاں اٹھتی ہیں اور اداروں میں بیٹھے لوگ بدنام ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...