زیارت اور مستونگ میں آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

زیارت اور مستونگ میں  آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (سٹی رپورٹر)سکیورٹی فورسز کے عملے نے آپریشن رد الفتنہ تھری کے دوران سکیورٹی فورسز کے عملے نے بلوچستان کے علاقوں زیارت اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔۔۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے عملے نے آپریشن رد الفتنہ تھری کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران زیارت میں 2 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ریاست کا عزم ہے کہ امن وامان کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...