فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے 49ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن
راولپنڈی(خاورنوازراجہ )فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی نے بی ایس 16 سمیت 49 افسران و کلیریکل سٹاف کی ٹائم سکیل پروموشن کی منظوری دے دی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ منظوری سنڈیکیٹ کے 88ویں اجلاس میں دی ، منظور شدہ ٹائم سکیل پروموشنز کے تحت بی ایس 17 سے بی ایس 18 میں 17 افسران کو ترقی دی گئی، جن میں 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اکیڈمکس، 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن، ایک ریسرچ آفیسر اور ایک لیب ٹیکنیشن شامل ہیں۔اسی طرح بی ایس 16 سے بی ایس 17 میں 32 ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن منظور کی گئی، جن میں 28 اسسٹنٹس، ایک نرس، ایک ریسرچ اسسٹنٹ، ایک اکاؤنٹنٹ اور ایک اسسٹنٹ پروگرام پروڈیوسر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments