ربیعہ احسن کی نماز جنازہ ادا، شوہر کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 ربیعہ احسن کی نماز جنازہ ادا، شوہر کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گولی لگنے کی اطلاع پر پہنچے تو ربیعہ احسن خون میں لت پت پڑی تھی ، بھا ئی کا بیان گھر کے کسی فرد نے میاں بیوی میں اختلافات کے حوالے سے بیان نہیں دیا،پولیس

 راولپنڈی (دنیا نیوز) مقتولہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کی نماز جنازہ جامع مسجد گلش آباد اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گزشتہ روز ربیعہ احسن مبینہ طور پر شوہر کی طرف سے گولی لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی تھیں، واقعے کا مقدمہ ان کے بھائی خرم کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے بھائی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ا نہیں فون پر اطلاع دی گئی کہ ربیعہ احسن کو ان کے شوہر نے گولی مار دی ہے ، جب وہ موقع پر پہنچے تو ان کی بہن خون میں لت پت پڑی تھی اور وہ فوت ہو چکی تھی ۔مقتولہ کی 14 سال قبل احسن نامی شخص سے شادی ہوئی تھی ۔ گھر میں موجود ایک گھریلو ملازم کے ابتدائی بیان کے مطابق شوہر پستول ہاتھ میں لیے ہوئے تھا کہ اس دوران گولی چل گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال گھر کے کسی فرد نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے یا اختلافات کے حوالے سے بیان نہیں دیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم مقتولہ کے شوہر احسن کو عدالت پیش کیا جہاں اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ کے وقت مقتولہ کی والدہ اور بہن لان میں تھیں جبکہ بیڈ روم میں میاں بیوی تھے اور گولی چلنے کی آواز آئی، ماں بیٹی بیڈ روم پہنچیں تو مقتولہ خون میں لت پت تھی اور ملزم کے ہاتھ میں پستول تھا ۔ مقتولہ کے شوہر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...