گاجروں کی آڑمیں 23کروڑکی منشیات کراچی لانے کی کوشش ناکام
کسٹمزکی آر سی ڈی ہائی وے پرکارروائی،ٹرک سے 51کلو چرس برآمد،ڈرائیورگرفتار منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپاکربلوچستان سے لائی جارہی تھی،مقدمہ درج
کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز انفور سمنٹ نے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن خرخیرہ پر تعینات عملے کے ذریعے بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 51 کلوگرام چرس برآمد کر لی اور گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ منشیات اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مجموعی مالیت 23 کروڑ 95 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ کارروائی آر سی ڈی ہائی وے پر خفیہ اطلاع پرکی گئی۔کوئٹہ سے آنے والی گاڑیوں کی کڑی نگرانی کے دوران کسٹمز حکام نے رجسٹریشن نمبر TKT-358 کا ٹرک روکا، جس میں بظاہر گاجروں کی تجارتی کھیپ منتقل کی جا رہی تھی۔گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانے دریافت ہوئے ، جن سے 51 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ڈرائیور محمد قاسم، ساکن ضلع قلعہ عبداللہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات بلوچستان کے علاقے گلستان سے لوڈ کی گئی تھی اور اسے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments