بھیک کی رقم کم ،یتیم بچی پر تشدد، زندہ جلانے کی کو شش،چچا، چچی گرفتار

 بھیک کی رقم کم ،یتیم بچی پر تشدد، زندہ جلانے کی کو شش،چچا، چچی گرفتار

جلہ موڑ، چک نمبر 409گ ب میں نشاء کی سگی چچی نے اسے مارا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی خواتین ، بچوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائیگا،ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی :پولیس

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر کی حدود جلہ موڑ، چک نمبر 409 گ ب میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں سگی چچی نے بھیک کم مانگ کر لانے پر اپنی 10 سالہ یتیم بھتیجی نشاء کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ بچی کو ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا، جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر مہر محمد سعید سیال پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اور اس کے خاوند، جو متاثرہ بچی نشاء کا حقیقی چچا ہے ، کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر ایس پی صدر مہر محمد سعید سیال نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...