سردیاں آتے ہی مہنگا ئی کا پارہ چڑھ گیا،انڈے ،آٹا، گوشت عوام کی پہنچ سے با ہر
دیسی انڈے 650، گولڈن مصری 500، شیور انڈے 280روپے درجن، مرغی کا گوشت 660روپے کلو فروخت آٹا180روپے ،ٹماٹر250،امرود، جاپانی پھل ،پیاز 220، سیب 400، انار 900روپے فی کلو تک پہنچ گئے
اسلام آباد (سیدقیصرشاہ ) سردیاں آتے ہی مہنگائی کا پارہ چڑھ گیا، انڈے ، آٹا، گوشت عوام کی پہنچ سے باہر، دیسی انڈے 650، گولڈن مصری انڈ ے 500، شیور انڈے 280روپے درجن ، شیور مرغی کا گوشت 660بڑا گوشت بغیر ہڈی کے 1800 ،چھوٹا گوشت تین ہزارروپے کلو تک پہنچ گیا، چکی کا دیسی آٹا 180روپے کلو تک جا پہنچا ۔سیب 400 ،انار 900،انگور سندرخانی800،انگور ٹافی 700، امردو ، جاپانی پھل 250کلو فروخت کیا جارہاہے ،ٹماٹر250،پیاز 220 ،نیا آلو لال پھیکا 100 کلو تک پہنچ گئے ، اسی طرح موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھا و جاری ہے ،دوسری جانب دالیں چاول اور اشیائے ضررویہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments