سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکومت کو عدالت گھسیٹوں گا :حسین الٰہی

سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکومت کو عدالت گھسیٹوں گا :حسین الٰہی

اقتدارہمیشہ نہیں رہتا ،11 ارب روپے کا جہاز ضروری تھا کہ گجرات کی سڑکیں حکومتی کرتوت دیکھ کر سر چکرا جاتا ،اللہ ہماری ان سے جان چھڑائے :وجاہت

ٹانڈہ، جلالپور جٹاں (سٹی رپورٹر، نامہ نگار ) مسلم لیگ ق کے ایم این اے چودھری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ ٹانڈہ سرخپور روڈ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، چار سال سے منصوبے پر کو ئی کام نہیں ہوسکا ،یہ سڑکیں چودھری پرویز الٰہی نے اپنے دور میں منظور کر ائی تھیں ، اس کی سزا ہمارا علاقہ برداشت کر رہا ہے ۔ قلعہ اسلام نگر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حسین الٰہی نے کہا کہ 11ارب روپے کا جہاز زیادہ ضروری تھا یا ہمارے علاقہ کی سڑکیں زیادہ ضروری تھیں، پرسوں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سالک حسین کو عدالتوں میں گھسیٹوں گی ،میرا آپ لوگوں سے وعدہ ہے انشا اللہ ان سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کیلئے پوری حکومت کو عدالتوں میں گھسیٹوں گا۔انہوں نے کہا کہ جرات شہر میں گزشتہ دنوں بارشوں کے دوران واسا ٹیمیں مشینری کیساتھ پانی نکال کر اپنی کرپشن چھپاتی رہیں،اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا ، آج جو نا انصافیاں کر رہے ہیں، انشا اللہ سب کا حساب ہو گا ۔سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کرتوت دیکھ کر سر چکرا جاتا ہے کہ انہوں نے کل کسی کو جواب دہ نہیں ہونا، ایسا لگتا ہے نہ یہ اللہ سے ڈرتے ہیں نہ کسی کا سامنا کرنے کی فکر ہے اور نہ ان کو عوام کا احساس ہے ،بس ہر طرف سے ’لٹی جاؤ دبی جاؤ ‘مہم چلا رکھی ہے ۔ انہوں نے حکومتی معاملے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی محاورہ ہے ’’انی پیے تے کتی چٹے ‘‘جو مرضی کرو جہاز خریدو، چاند پر جا کر پلاٹ خرید لو ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وجاہت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اچھا دور لے آئے اور ہماری ان سے جان چھڑائے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...