دہشتگردی خطرہ ، افغانستان کیلئے امریکا کا سخت ترین سفری انتباہ برقرار
لیول 4سفری انتباہ کا مقصدشہریوں کو افغانستان جانے سے روکنا ،امریکی محکمہ خارجہ
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان کی ابتر سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے لیول 4 کا سخت ترین سفری انتباہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق افغانستان میں دہشت گردی، مسلح تنازعات، بدامنی، جرائم، اغوا اور غیر قانونی حراست کے سنگین خطرات بدستور موجود ہیں جس کے باعث امریکی شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے قونصلر امور کے مطابق لیول 4 سفری انتباہ کا بنیادی مقصد امریکی شہریوں کو ہر صورت افغانستان جانے سے روکنا ہے ۔افغانستان دنیا کے ان 23 ممالک میں شامل ہے جنہیں امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے رکھا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments