پنجاب حکومت نے موسیٰ الٰہی کی سکیورٹی بھی واپس لے لی

پنجاب حکومت نے موسیٰ الٰہی  کی سکیورٹی بھی واپس لے لی

لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے بعد گجرات سے ان کے کزن اور ممبر صوبائی اسمبلی چودھری موسیٰ الٰہی سے بھی پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

مسلم لیگ(ق ) کے سینئر رہنما چودھری موسی الٰہی چودھری وجاہت کے صاحبزادے اور چودھری شجاعت کے بھتیجے ہیں، موسیٰ الٰہی پی پی 32 سے ایم پی اے اور ایم این اے حسین الٰہی کے بھائی بھی ہیں۔چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ سکیورٹی واپس لیں یا جو چاہے کر لیں، نئے صوبے ہر صورت بن کر رہیں گے ، نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔اس سے قبل وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا سے پنجاب پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے بھی ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لئے جانے کی تصدیق کی ہے ، اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ نے بھی سکیورٹی واپس لئے جانے کی اطلاعات کو درست قرار دیا ہے ۔ترجمان سالک ہاؤس کے مطابق چودھری سالک حسین کی گجرات میں رہائشگاہ سے بھی پولیس سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...