سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری ، 11 سربراہان کے نام غائب
کل 160جماعتیں رجسٹرڈ ،پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سمیت کئی سربراہوں کے نام نہیں ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا، جلد انٹرا پارٹی الیکشن کی یقین دہانی
اسلام آباد مانیٹرنگ ، نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست میں 160 سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ تاہم ان میں سے 11 جماعتوں کے سربراہان کے نام فہرست میں درج نہیں ،الیکشن کمیشن کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان سنی تحریک بغیر پارٹی سربراہ کا نام کے رجسٹرڈ ہیں جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کا نام بھی ہٹا دیا گیا ،الیکشن کمیشن کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل ہے تاہم سربراہ کا نام حذف کردیا گیا جب کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا نام بھی ہٹا دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کا نام بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں ظاہر کیا گیا تاہم پارٹی سربراہ کا نام حذف ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن اور آئین میں ترمیم کا کیس زیر التوا ہے ۔ تازہ فہرست کے مطابق ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور پی کے میپ بھی بغیر سربراہ کے رجسٹرڈ ہیں، دوسری جانب انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا جس میں یقین دہانی کرائی کہ جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments