خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد و صوبائی بار کونسلز دو دو وکلا نامزد کریں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی خواتین ،بچوں کیلئے انصاف تک رسائی بہتر بنانا ترجیح: عدالتی پالیسی ساز کمیٹی

اسلام آباد (دنیا نیوز) قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی میں خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کے آزمائشی منصوبے اور ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام پر بار نمائندگان سے مشاورت کی گئی۔ قومی یکساں ای فائلنگ اور الیکٹرانک عدالتی ریکارڈ نظام کے تحت تیار کردہ مجوزہ ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کا جائزہ لیا گیا، خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ منتخب عدالتی مقامات پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی بار کونسلز، اسلام آباد بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان بار کونسلز کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام صوبائی بار کونسلز اور اسلام آباد بار کونسل سے دو، دو وکلا نامزد کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کا جائزہ لے کر آزمائشی منصوبے کے آغاز سے قبل بہتری کی تجاویز دے سکیں۔ چیف جسٹس نے کہا ای فائلنگ کا نظام عملی، مؤثر اور وکلا و سائلین کیلئے استعمال میں آسان ہونا چاہیے اور تیاری میں پریکٹس کرنے والے وکلا کے تجربات اور تجاویز کو اہمیت دی جائے ، عدالتی اصلاحات میں بار کی مؤثر شرکت اور مشاورت ناگزیر ہے ۔ بار کے نمائندوں نے آزمائشی منصوبے اور ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام کا خیرمقدم کیا۔ عدالتی اصلاحات میں قانونی برادری کی شمولیت اور ٹیکنالوجی سے عدالتی خدمات بہتر بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ، خواتین و بچوں کیلئے انصاف تک رسائی بہتر بنانا اہم ترجیح قرار دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...