پاکستان ریلویز کا خسارہ کم کرنے کیلئے 41 مقامات پر اراضی 21 سالہ لیز پر دینے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز کا خسارہ کم کرنے کیلئے 41 مقامات پر اراضی 21 سالہ لیز پر دینے کا فیصلہ

پشاور، راولپنڈی، لاہور،سکھر میں تجارتی منصوبے شروع ہونگے ، مجموعی یکمشت پریمیم 1 ارب 81 کروڑ 27 لاکھ مقرر ابتدائی سالانہ کرایہ 13 کروڑ 37 لاکھ حاصل ہوگا، لیز میں مزید 21 سال توسیع اور کرائے میں سالانہ 8 فیصد اضافہ ہوگا

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان ریلویز نے محکمے کا خسارہ کم کرنے اور مالی استحکام کے لیے ملک بھر میں اپنی اراضی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تجارتی مقاصد کے لیے طویل مدتی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔منصوبے کے تحت پشاور، راولپنڈی، لاہور اور سکھر ڈویژن کے 41 مختلف مقامات پر تجارتی و رفاہی پلازے ، آئی ٹی پارکس، ہسپتال، ہیلتھ کیئر یونٹس، شورومز اور فوڈ اینڈ ریٹیل آؤٹ لیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ ریلوے ڈائریکٹوریٹ آف پراپرٹی اینڈ لینڈ کے تحت اراضی ابتدائی طور پر 21 سال کے لیے لیز پر دی جائے گی جس میں مزید 21 سال کی توسیع کی جا سکے گی۔

سالانہ کرائے میں 8 فیصد کمپاؤنڈ اضافہ ہوگا جبکہ نجی شراکت داروں کو قبضہ ملنے کے بعد تعمیرات اور منصوبے کی تیاری کے لیے 2 سال کا وقت دیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق سب سے زیادہ 21 مقامات پشاور ڈویژن میں مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبے سے پاکستان ریلویز کو مجموعی طور پر 1 ارب 81 کروڑ 27 لاکھ روپے یکمشت پریمیم اور 13 کروڑ 37 لاکھ روپے ابتدائی سالانہ کرائے کی مد میں حاصل ہوں گے جس سے محکمے کے خسارے میں کمی اور مالی استحکام میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...