’’نیا میثاقِ پاکستان‘‘ وقت کی اشد ضرورت ہے : سعد رفیق
عمران سے ملاقاتیں 28ویں ترمیم،نئے صوبوں،گورنر راج سے جڑی ہوسکتی ہیں ممکن ہے بانی کو تجویز دی گئی ہو کہ تعاون کے بدلے سیاسی آسانیاں دی جاسکتی ہیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ’’نیا میثاقِ پاکستان‘‘ وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیدِ تنہائی ختم ہونی چاہئے بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ماضی کی تلخیوں سے آگے بڑھ کر تحریک انصاف کیلئے پرامن سیاست کا سازگار ماحول پیدا کرنا چا ہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ میرے پاس کوئی حتمی خبر نہیں ، تاہم جیل میں ہونے والی ان ملاقاتوں کا تعلق مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم، نئے صوبوں کی تشکیل اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملات سے جڑا ہو سکتا ہے ، سندھ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کے انکار کے بعد شاید یہ تجویز عمران خان کے سامنے رکھی جا رہی ہو کہ اگر وہ تعاون کریں تو مقتدرہ پی ٹی آئی کیلئے سیاسی آسانیاں مہیا کر سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments