حج آپریشنز ، مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنا ئی جائے : قائمہ کمیٹی

حج آپریشنز ، مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنا ئی جائے : قائمہ کمیٹی

زائرین گروپ آرگنائزرز کے سکیورٹی ڈیپازٹ پر نظرثانی کر کے کم کرنے کی سفارش

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج آپریشنز کے مالی معاملات، بینکنگ انتظامات، فنڈز کے استعمال، منافع و نقصان اور آڈٹ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ حج آپریشنز سے متعلق تمام مالی لین دین ،معاہدوں میں شفافیت، احتساب، مقررہ قواعد اور مسابقتی خریداری کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، کمیٹی نے زائرین گروپ آرگنائزرز (ز یڈ جی اوز) کی سکیورٹی کلیئرنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کے اجرا کا عمل تیز کرنے، زائرین پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے 10لاکھ کے سکیورٹی ڈیپازٹ پر نظرثانی اور اسے کم کرنے کی سفارش کردی۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین محمد اعجاز الحق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ وزارت داخلہ سے 922 کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس حاصل ہوچکی ہے ، 282 کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری جبکہ 261 کمپنیوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کئے جاچکے ہیں کمیٹی نے سکیورٹی کلیئرنس اور رجسٹریشن مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زائرین مینجمنٹ پالیسی کی نقل طلب کرلی ۔ حج سے متعلق کمپنیوں کے انتخاب، پیپرا قوانین ،سعودی ہدایات کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملے پر کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات وزارت کو بھجوانے کی منظوری دی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں سعودی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد میں مجوزہ میوزیم کی حیثیت ،عراق میں پاکستانی سفارتخانے کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...