دسمبر سے قبل اہم بل منظور ہونیکا دعویٰ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے دسمبر سے قبل پارلیمنٹ میں اہم بل منظور ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔
خواجہ اظہار الحسن کے مطابق دسمبر سے پہلے اہم بل آ رہے ہیں جو منظور بھی ہوں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان میں ایک بڑا بل مختلف فورسز سے متعلق ہے ، جس کے تحت رینجرز، لیویز، کسٹمز اور اے این ایف ایک چھتری تلے آ جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments