معاشی خوشحالی کیلئے سرمایہ کاری نا گزیر
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری پائیدار معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گلوبل فیئر پے فاؤنڈیشن اور لندن ٹی ایکسچینج کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت پروفیسر شیخ علی الرحمٰن کر رہے تھے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا دنیا بھر میں محنت کشوں کے حقوق اور منصفانہ معاوضے کے لیے فاؤنڈیشن کی کو ششیں قابل تعریف ہیں جن کا مقصد 2030ء تک چائے کے شعبے سے وابستہ 30 لاکھ محنت کشوں کو انتہائی غربت سے نکالنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments