قوم کے ایشوز پر سیاست ہو تو مسائل ختم ہو جائیں ، حافظ نعیم

قوم کے ایشوز پر سیاست ہو تو مسائل ختم ہو جائیں ، حافظ نعیم

2سال میں 2ملین نوجوانوں کو آئی ٹی تعلیم دینگے ، روزگارکا بھی بندوبست کررہے الخدمت کی جانب سے مختلف سیکٹرزکے 10اداروں کیساتھ ایم او یوزپردستخط کیے گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بنو قابل پروگرام کا دائرہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے ، ہم آئندہ 2 سال میں 2 ملین نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دیں گے ، ان طلبا کو نہ صرف آئی ٹی ٹی کی تعلیم دیں گے بلکہ ان کیلئے روزگارکا بھی بندوبست کررہے ہیں ، نوجوانوں کو مایوس ہونے یا ملک چھوڑکر جانے کی ضرورت نہیں ، اپنی صلاحیتوں کو آئی ٹی کے شعبے میں استعمال کرتے ہوئے اپنی تقدیرکو بدل دیں ۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں بنو قابل پروگرام کے تحت ڈیجیٹل پاکستان مشاورتی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں باصلاحیت ہیں ،پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے ، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، پہلی بار جب ہم نے یہ پروگرام شروع کیا تو یقین نہیں تھا یہ پروگرام اتنا مقبول ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قوم کے ایشوزپر سیاست نہیں ہوتی ،اگر قوم کے ایشوز پر سیاست ہو تو مسائل ختم ہو جائیں ۔حافظ نعیم نے سیشن میں موجود اداروں کے سربراہان سے کہا کہ اگر وہ تعاون کریں تو ہم اس پروگرام کو بہت آگے لے جاسکتے ہیں ، نوجوانوں کو آئی ٹی سیکٹر میں آگے لائیں گے ، انہیں اسپانسر کریں گے توآئی ٹی ایکسپورٹ بڑھے گی اورملکی معیشت کو مستحکم ہو گی۔ اس موقع پرالخدمت کی جانب سے بینکنگ (فنانشل )ہیلتھ ،مینوفیکچرنگ ،آئی ٹی اور سروسز سیکٹر کے 10اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے گئے ۔ معاہدے کے مطابق کمپنیاں بنو قابل کے طلبا کو جابز ،انٹرن شپ اورمنٹور شپ کے ساتھ پروگرام میں مستقل بنیادوں پر بہتری کے حوالے سے ایڈوائزی بورڈ کی سپورٹ فراہم کریں گی جبکہ الخدمت ان کمپنیز کو ضرورت کے مطابق ہنرمند طلبہ وطالبات فراہم کرے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...