اسلام آباد کو پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو 31 دسمبر 2026 تک پاکستان کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانیکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ادائیگیوں سے لے کر دکانوں، کاروباری مراکز اور ریڑھی بانوں تک تمام لین دین ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
یہ فیصلہ جمعہ کو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی زیر صدارت کیش لیس کیپٹل منصوبے سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔ طلال چودھری نے کہا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ، 30 نومبر کے بعد اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ اور سی ڈی اے کے کسی بھی محکمے میں نقد ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی جبکہ 31 دسمبر تک وفاقی دارالحکومت کے تمام تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اب تک 26 ہزار تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کیا جا چکا ہے ، ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے کاروباری مراکز تک ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی ،اس نظام سے مالیاتی شفافیت، ٹیکس کی نگرانی اور لین دین کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں گے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز اور مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف، بینکنگ سیکٹر کے نمائندوں اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments