آئینی عدالت قیام کا ایک سال مکمل، 8735مقدمات نمٹائے
اسلام آباد (حسیب ریاض ملک)وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا ایک سال مکمل،پہلے سال میں 8 ہزار 735 مقدمات نمٹائے گئے۔
6 ہزار 657 نئے مقدمات دائر ہوئے ،سپر ٹیکس ،مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم نجی ریسٹورنٹس سے متعلق مقدمہ،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی معاملہ اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقرری کے خلاف مقدمات نمایاں رہے ۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاوفاقی آئینی عدالت نے قیام کے پہلے سال میں 8 ہزار 735 مقدمات نمٹائے ، کسی عدالت نے ایک سال میں اتنی تعداد میں فیصلے نہیں کیے ، بینچ اور بار مل کر سائلین کو انصاف فراہم کرنے کا فریضہ انجام دیتے ہیں، اپنے کام پر کبھی مطمئن نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمیشہ بہتری کی کوشش جاری رکھنی چاہئے ۔ چیف جسٹس نے کہا پتہ ہی نہیں چلا کہ پورا سال مکمل ہوگیا اور ہم عدالت کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں،انہوں نے وکلا اور ججز کو عدالت کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد بھی دی۔وضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے موقع پر سپریم کورٹ سے 23 ہزار 998 مقدمات منتقل کیے گئے جبکہ عدالت میں پہلا مقدمہ 21 نومبر 2025 کو دائر کیا گیا،ایک سال مکمل ہونے پر عدالت میں 21 ہزار 750 سے زائد مقدمات تاحال فیصلوں کے منتظر ہیں، تقریب کے آغاز میں وفاقی آئینی عدالت کے ایک سالہ سفر پر مبنی خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ چیف جسٹس امین الدین خان نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔ اس موقع پر ای کورٹ کا افتتاح بھی کیا گیا اور وفاقی آئینی عدالت کے اہم فیصلوں کے اردو تراجم پر مشتمل کتاب بھی جاری کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments