کچھ بیروزگارنئے ٹھکانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے :عظمیٰ بخاری
جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ سے حکومتیں گرتی ہیں جعلی بیانیے بنانے والے قصہ پارینہ بن چکے :وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، کچھ بیروزگار اور سیاسی یتیم نئے ٹھکانے تلاش کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو پنجاب کا ماڈل بنا دیا اوریہ دوسرے صوبے میں مثال بن چکا ،دو سال میں مریم نواز نے پنجاب میں وہ کام کر دیئے جو ملکی تاریخ میں کوئی نہیں کر سکا، جعلی بیانیے بنانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مردہ گھوڑے میں ہوا بھرنے کی اب کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مریم نواز کو پنجاب کے لوگ کھلے دل سے تسلیم کر چکے ہیں، پورے ملک میں سب سے بہترین وزیر اعلیٰ مریم نواز ہے ، مریم نواز کو ٹارگٹ کرکے غیر اہم لوگ اہم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، لگے رہو بھائی لیکن یہاں آپکی دال نہیں گلنے والی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments