ہائیکورٹ:2سالہ بچی کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کرنیکا ملزم بری

ہائیکورٹ:2سالہ بچی کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کرنیکا ملزم بری

ٹرائل کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار ،دیت کی سزا بھی ختم کردی اندراج مقدمہ میں چھ ماہ اور 26 روز ہ تاخیرکی وضاحت پیش نہیں کی گئی،عدالت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو سالہ بچی کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کرنے کے مقدمے میں ملزم شاہ نواز کو بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دئیے ، عدالت نے ملزم کو سنائی گئی 20 لاکھ 55 ہزار روپے دیت کی سزا بھی ختم کردی،عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا،فیصلے کے مطابق مدعیہ سکینہ بی بی نے جرح کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے حادثہ خود نہیں دیکھا،عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ درج کرنے میں چھ ماہ اور 26 روز کی تاخیر ہوئی، جس کی کوئی معقول وضاحت پیش نہیں کی گئی، مبینہ طور پر برآمد کیا گیا ٹریکٹر عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا جبکہ اسے وقوعہ سے جوڑنے والا کوئی فرانزک ثبوت بھی موجود نہیں تھا،عدالت نے کہا کہ قبر کشائی سے ملنے والے ڈھانچے کی شناخت ثابت نہیں ہو سکی، لیڈی ڈاکٹر نے بھی یقین سے نہیں کہا کہ برآمد ہونے والا ڈھانچہ ہیکل بی بی کا ہے ، ڈھانچے کا ڈی این اے اور ایکسرے نہیں کرایا گیا،فریکچر کی تصدیق بھی نہیں ہوئی ،عدالت نے قبر کشائی کے حوالے سے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایسے معاملات میں شناخت، فرانزک معائنہ، نمونوں کی حفاظت اور چین آف کسٹڈی کے تقاضوں کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...