اسحاق ڈار کو ازبک وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کو ازبک وزیر خارجہ کا  ٹیلی فون، ای سی او وزرائے خارجہ  کونسل اجلاس پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے گزشتہ شب ٹیلی فون کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ کثیرالجہتی اجلاسوں جن میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والا ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس بھی شامل ہے پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطوں اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کونسل آف منسٹرز کا 30 واں اجلاس 15 اور 16 نومبر کو منعقد ہورہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...