پائونڈ کیس:عمران خان ،بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

پائونڈ کیس:عمران خان ،بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

جسٹس سرفراز ڈوگر،جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ 18 نومبر کوسماعت کریگا

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری ٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ 18 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا،دریں اثنا بانی کے ساتھ ملاقات کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم حکم نامہ بھی سامنے آگیا،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا، جس میں عدالت نے کہاکہ جیل میں ملاقات کے بعد سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ سیاسی معاملات پر بات نہیں کریں گے ، دونوں وکلا انتہائی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں خود کو صرف قانونی معاملات تک ہی محدود رکھیں گے ،ایڈووکیٹ جنرل ملاقات کرائیں گے جس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے کم نہیں ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...