سیاسی سرگرمیاں تیز، زرداری لاہور، بلاول اسلام آباد پہنچ گئے

سیاسی سرگرمیاں تیز، زرداری لاہور، بلاول اسلام آباد پہنچ گئے

نئے بلوں پر مشاورت کریں گے ،پارٹی تحفظات اور تجاویز بھی زیر غور آئینگی

لاہور، اسلام آباد(  اپنے نامہ نگارسے ،دنیا نیوز)صدر آصف علی زرداری قریبی رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لئے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ،صدر مملکت  ایئر پورٹ سے سیدھے بلاول ہاؤس چلے گئے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ، اسلام آباد میں قیام کے دوران ان کی حکومتی اور پارٹی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،ذرائع کے مطابق بلاول پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے نئے بلوں کے حوالے سے پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے ،مجوزہ بلوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات اور تجاویز زیر غور آئیں گی، جبکہ ان اہم بلوں سے متعلق پارٹی کا حتمی موقف بھی طے کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں بلاول کے بلوں سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، ،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ، 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...