نئے صوبے:سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی ریفرنڈم کی حمایت کردی
عوام نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں تو بننے چاہئیں ، مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر ترقی ناممکن :ملک محمد احمد ستھرا پنجاب گیم چینجر پروگرام ہے ، عوام کو بہترین طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہیں:میڈیا سے گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اگر عوام نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں تو بننے چاہئیں، ریفرنڈم کا بنیادی مقصد عوام کی رائے معلوم کرنا ہوتا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، مقامی حکومتوں کو بنیادی اختیارات دینا ہوں گے ، وسائل کی تقسیم کا نظام بھی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ستھرا پنجاب گیم چینجر پروگرام ہے ، گزشتہ 70 سال سے دیہی علاقوں میں بسنے والوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا تھا،مریم نواز ہیلتھ کلینک منصوبے کے تحت عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ملک احمد خان نے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments