وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ممکنہ تبدیلی میرے علم میں نہیں :گورنرپنجاب
پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے قیام کی حامی ،پوٹھوہار کو نیا صوبہ بنانے کا تجربہ کیا جائے مشاورت اور اتفاق رائے کے بغیر فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا:سردار سلیم حیدر
لاہور(اپنے نامہ نگارسے ،مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے ، جہاں نئے صوبوں کا مطالبہ موجود ہے وہاں بنائے جانے چاہئیں، پوٹھوہار صوبے کے قیام کیلئے قرارداد موجود ہے اس لیے پوٹھوہار کو نیا صوبہ بنانے کا تجربہ کیا جائے تاہم نئے صوبوں کے قیام سے قبل سیاسی جماعتوں اور متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت اور اتفاق رائے ضروری ہے ،مشاورت اور اتفاق رائے کے بغیر فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ممکنہ تبدیلی میرے علم میں نہیں، مفروضے پر بات نہیں کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے گورنر پنجاب نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح کرتے کہا کہ جہاں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا جا رہا ہے وہاں اس مطالبے پر غور کیا جانا چاہیے ، نئے صوبوں کے قیام جیسے اہم معاملے پر پہلے بات چیت ضروری ہے ، تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لے کر اتفاق رائے پیدا کیا جانا چاہیے فریال تالپور کے دورہ پنجاب سے متعلق سوال پر گورنر نے کہا کہ فریال تالپور کے دورہ پنجاب کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments