شہریوں کوادویات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ،مشیر صحت پختونخوا

 شہریوں کوادویات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ،مشیر صحت پختونخوا

نگار جوہر کا ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا دورہ، ریگولیشن نظام مزید فعال بنانیکی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر)نگار جوہر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محکمانہ کارکردگی، ادویات کے معیار اور جعلی و غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات کے معیار کی جانچ پڑتال، مؤثر مانیٹرنگ اور ڈرگ ریگولیشن کے نظام کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی صحت کا تحفظ ضروری ، شہریوں کو محفوظ و معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ،صحت کے شعبے میں بہتری، عوامی تحفظ اور معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مو ٔثر نگرانی اور ڈرگ ریگولیشن کے نظام کو مضبوط بنایاجا ئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...