فن ٹیک، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تیزی، سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان

 فن ٹیک، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تیزی، سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان

مالی سال 2026 میں ریٹیل ٹرانزیکشنز 14.3 ارب، مجموعی مالیت 673 کھرب ریکارڈ

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان میں فن ٹیک اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے جس سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوگئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران پاکستان میں ریٹیل ٹرانزیکشنز کی مجموعی تعداد 9.1 ارب رہی، جن کی مجموعی مالیت 612 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال 2026 میں ریٹیل ٹرانزیکشنز کی تعداد بڑھ کر 14.3 ارب تک پہنچ گئی اور ان کی مجموعی مالیت 673 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال 2021 میں موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد 10.9 ملین تھی جو مالی سال 2025 میں بڑھ کر 24.1 ملین ہوگئی۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے ملک میں مالیاتی خدمات تک رسائی آسان ہونے کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی وسعت مل رہی ہے ۔ ڈیجیٹل معیشت کے تیز رفتار پھیلا ؤکے باعث فن ٹیک کے شعبے میں نئی کاروباری خدمات، جدید ٹیکنالوجی اور مالیاتی حل متعارف کرانے کے امکانات بڑھ رہے ہیں جو مستقبل میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے استحکام اور مالیاتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...