ذیابیطس سے بچائو کیلئے متوازن غذا ،ورزش طبی معائنہ ضروری صدر /وزیراعظم ، پیغامات
اسلام آباد (نامہ نگار )صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغامات میں مرض کی روک تھام، بروقت تشخیص اور معیاری علاج کی سہولیات تک آسان رسائی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذیابیطس سے بچائو کیلئے متوازن غذا ،ورزش ، طبی معائنہ ضروری ہے ، صدرمملکت نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ ذیابیطس سے بچائو، بروقت تشخیص اور صحت مند طرز زندگی کو قومی ترجیح بنائیں ۔، اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ اور کنٹرول پروگرام کے لیے 6.8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جس کے تحت سکریننگ، بنیادی طبی سہولیات اور عوامی آگاہی کو فروغ دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments