مقبوضہ کشمیر، مودی سرکار کے مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر وار جاری
خطباتِ جمعہ میں یکساں موضوعات مقرر کرنا مسلمانوں کی مذہبی آزادی میں مداخلت ہندوانتہاپسند وں کی تختِ سلیمان درگاہ کے قریب نصب کلمہ طیبہ والے بورڈ کی بے حرمتی
اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر) مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مودی سرکار نہ صرف اقلیتوں کے مذہبی حقوق پر مسلسل وار اور نفرت انگیزی میں مصروف ہے بلکہ بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر بھی حملے جاری ہیں ، عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوتوا حکومت کے سیاسی اقدامات مسلمانوں کی مذہبی زندگی کو براہِ راست متاثر کر رہے ہیں،مودی حکومت کے زیرِ اثر وقف بورڈ کی جانب سے مساجد میں خطباتِ جمعہ میں یکساں موضوعات مقرر کرنا مسلمانوں کے مذہبی آزادی میں مداخلت ہے ،امریکی پریس خبررساں ادارہ مسلم نیٹ ورک ٹی وی کے مطابق بھارت میں بی جے پی حکومت نے 550 مسلمانوں کے گھر مسمار کر کے 4000 افراد کو بے گھر کر دیا،ممبئی کے علاقے مالاد میں ہندوتوا تنظیم کی نفرت انگیز مہم کے تحت شاپنگ مال میں مسلمانوں کے لئے نماز کی مختص جگہ مسمار کر دی گئی،ہندوانتہاپسندوں نے سری نگرمیں تختِ سلیمان کی درگاہ کے قریب نصب کلمہ طیبہ والے بورڈ کواکھاڑ کراسلامی شعائرکی بے حرمتی بھی کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments