پی ٹی آ ئی کے 13سالہ دورمیں صحت نظام پر عوام کی شدید تنقید
پختونخوا میں ناقص منصوبہ بندی، انتظامی غفلت سے صحت کا نظام مسائل سے دوچار صحت کارڈ ، طبی آلات کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جا ئیں ،عوامی حلقے
اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر) خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کی ابتر صورتحال پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کے 13 سالہ دور میں صحت کے نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے ۔ شہریوں نے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری، فنڈز کے استعمال اور صحت کارڈ پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ماضی کی ناقص منصوبہ بندی اور انتظامی غفلت کے باعث صوبے کا صحت کا نظام شدید مسائل سے دوچار ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات کی کمی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے باجوڑ، مہمند اور دیر کے ہسپتالوں میں ادویات، سی ٹی سکین مشینوں، انتہائی نگہداشت کے یونٹس اور بستروں کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے فنڈز کے استعمال، طبی آلات کی خریداری اور صحت کارڈ پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جا ئیں اور نرسنگ کالجوں میں خالی اسامیوں پر بھر تیاں کی جا ئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments