کفایت شعاری کیلئے اداروں میں روابط ناگزیر :اسحاق ڈار

کفایت شعاری کیلئے اداروں  میں روابط ناگزیر :اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کفایت شعاری اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے فیصلوں پر مسلسل عملدرآمد اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ و ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

 نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں بچت اور کفایت شعاری کے اضافی اقدامات پر عملدرآمد اور ان کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ان اقدامات پر جاری عملدرآمد اور سابقہ فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سرکاری اخراجات کے موثر انتظام، قومی وسائل کے تحفظ اورقابل اجتناب اخراجات میں کمی کے حوالے سے جاری کوششوں پر غور کیا گیا۔ انہوں نے قابل اجتناب اخراجات میں مزید کمی اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کو دیرپا بچت میں تبدیل کرنا تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...