راولپنڈی:جعفر ایکسپریس کا پاورپلانٹ اور 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
راولپنڈی (این این آئی) پشاور سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس کا پاور پلانٹ اور 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ راولپنڈی سٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ بوگیاں ڈی ٹریک ہونے سے مین لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔ ، آخری 3 ڈبے الگ کر کے ٹرین روانہ کر دی گئی جبکہ کرین کے ذریعے متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر لا یاجا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments