پختونخواکے مختلف اضلاع میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری

 پختونخواکے مختلف اضلاع میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری

کمراٹ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ،گاڑیوں کی قطاریں ،سیاح اور مسافر پھنس گئے

اسلام آباد (آئی این پی ،این این آ ئی ) ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور برفباری کا امکان ہے ،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا جس میں عوام کو بالائی اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرتے ہوئے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ادھر خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری ہے ۔پشاور،مردان،چارسدہ، صوابی، بونیر اورسوات میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ۔ لواری ٹنل پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ وادی کمراٹ روڈ پر چیراگلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سڑک کی بندش سے سیاح اور مسافر پھنس گئے جبکہ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...