ترکیہ سے ڈی پورٹ8پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج

 ترکیہ سے ڈی پورٹ8پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج

پاکستانیوں نے متعلقہ کمپنیوں کے بجائے دیگر مقامات پرکام شروع کردیا تھا

 اسلام آباد (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ترکیہ سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان واپس آنے والے 8شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ تمام پاکستانی شہری ورک ویزوں پر ترکیہ گئے تھے ، تاہم انہوں نے ویزوں پر درج متعلقہ کمپنیوں میں ملازمت کرنے کے بجائے غیرقانونی طور پر دیگر مقامات پر کام شروع کر دیا۔ ترکیہ پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ان تمام شہریوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا، بعد ازاں انہیں ترکیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پاکستان واپسی پر ان شہریوں کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق معاملے میں دیگر افراد اور ایجنٹس کے ممکنہ کردار کا تعین بھی دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...