اسلام آباد تا مری شاہراہ منصوبہ پر 2سال میں4ارب 85کروڑ خرچ

اسلام آباد تا مری شاہراہ منصوبہ پر 2سال میں4ارب 85کروڑ خرچ

اسلام آباد (ایس ایم زمان)این ایچ اے نے گزشتہ دو مالی سالوں یعنی2025 -2024- اور 2026- 2025- میں اسلام آباد تا مری دو رویہ شاہراہ منصوبے کی مرمت، دیکھ بھال اور کنسلٹنسی سروسز کی مد میں مجموعی طور پر 4 ارب 85 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار روپے کے اخراجات کیے۔۔۔

 جبکہ 1 ارب 65 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے کے مکمل شدہ کاموں کی ادائیگیاں تاحال واجب الادا ہیں۔ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران مختلف نوعیت کے کاموں کے لیے اصل کنٹریکٹ لاگت 7 ارب 29 کروڑ 42 لاکھ 70 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جو نظر ثانی کے بعد بڑھ کر 7 ارب 40 کروڑ 99 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گیا ۔مالی سال 2025- 2024 میں مری شاہراہ پر مجموعی طور پر 16 کروڑ 15 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کیے گئے ۔ اسی طرح سال 2025-2024- میں خصوصی دیکھ بھال پر 3 کروڑ 96 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کیے گئے ، کنٹریکٹ لاگت 5 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر تھی۔ دستاویز کے مطابق 2026 -2025 کے دوران مری شاہراہ پر مجموعی طور پر 4 ارب 68 کروڑ 91 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کیے گئے ۔ این ایچ اے کے مالی سال2026 -2025- کے اخراجات کے مطابق کنسلٹنسی سروسز کی مد میں 2 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ کیے گئے ۔ سب سے زیادہ رقم سپیشل مینٹی نینس پر خرچ کی گئی جس کی مد میں 2 ارب 77 کروڑ 31 لاکھ 40 ہزار روپے کے اخراجات کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...