اختیار ولی کا4 ارب کا سونا نکالے جانیکا الزام مضحکہ خیز ،شوکت یوسفزئی

 اختیار ولی کا4 ارب کا سونا نکالے  جانیکا الزام مضحکہ خیز ،شوکت یوسفزئی

پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا اختیار ولی کی جانب سے ایک دن میں چار ارب روپے کا سونا نکالے جانے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔۔۔

 خیبر پختونخوا کی پورے سال کی ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن صرف 150 ارب روپے ہے۔ اگر ایک دن میں چار ارب روپے کی آمدن ہورہی ہے تو یہ ٹھیکہ اختیار ولی کو ملنا چاہیے ۔ وہ 500 ارب روپے صوبے کو اور 500 ارب وفاق کو دے کر باقی رقم خود رکھ لیں، اگر صوبے کی سالانہ آمدن 1500 ارب روپے ہوتی تو خیبر پختونخوا پیرس بنا ہوتا۔ حکومت بھونڈے طریقے سے پی ٹی آئی کا میڈیا ٹرائل بند کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...