انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر سکھر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرما نہ، گرفتار، جیل منتقل

 انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ  کمشنر سکھر کو 2 سال قید، 2 لاکھ  جرما نہ، گرفتار، جیل منتقل

سکھر(دنیا نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللہ بچایو گبول کی عدالت نے انتخابی دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماجد علی ماکو کو 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مخالف امیدواروں غلام یاسین اور دوا خان کو ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی،وکیل کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا،بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل 10 میں انتخابی دھاندلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوا، ماجد علی ماکو بلدیاتی انتخابات میں یو سی 10 کے ریٹرننگ افسر تعینات تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...