پمز کے ڈاکٹروں کا اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں پمز کے ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ مکمل ہوا، جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔جیل ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر تقریباً 2 گھنٹے تک جیل میں دونوں کا فالو اپ چیک اَپ کرتے رہے ، ڈاکٹر نے دونوں میاں بیوی کا ظاہری معائنہ کیا اور دونوں کی تکلیف سے متعلق نوٹس بھی تیار کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments