اسیر پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹز سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

اسیر پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹز سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتے :شاہ محمود، یاسمین راشد، عمر چیمہ ودیگر بانی و بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں تاخیر سے پرہیز:عدالتی کارروائی یقینی بنائی جائے :متن

لاہور(کورٹ رپورٹر )کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی قیادت نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط تحریر کئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید نے اپنے مشترکہ خط میں کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو بغیر ٹھوس شواہد کے مقدمات اور سزاؤں کا سامنا ہے ۔ سیاسی رعایت یا خصوصی سلوک کا مطالبہ نہیں آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں، عدالتیں فوری انصاف فراہم نہیں کرسکتیں تو کم از کم اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے ، طبی معائنے کیلئے ماہر امراض قلب اور آنکھوں کے ڈاکٹر پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا، واضح حکم کے باوجود بانی کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ بانی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے اور فالو اَپ علاج میں مزید تاخیر نہ کی جائے ۔ قید سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے زیرالتوا مقدمات اور اپیلوں پر غیرجانبدارانہ اور فوری فیصلے کیے جائیں، سیاسی اور انتظامی مداخلت سے پاک عدالتی کارروائی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...