اسلام آباد پولیس کے مزید 203 افسر و اہلکاروں کو ترقی مل گئی

 اسلام آباد پولیس کے مزید 203 افسر و اہلکاروں کو ترقی مل گئی

107ایس آئیز،90اے ایس آئیز،6ایل ڈی سیزشامل،نئے رینکس لگادیئے گئے 15ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلے ،نئی ذمہ داریاں فوری سنبھالنے کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر)سہیل چودھری نے اسلام آباد پولیس کے مزید 203افسرو اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں 107سب انسپکٹرز،90اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز)اور 06لوئر ڈویژن کلرکس (ایل ڈی سیز)شامل ہیں،اس سے قبل 702افسران و اہلکاروں کو مختلف عہدوں پر ترقی دی جا چکی ہے ، جن میں 10 ایس پیز، 33ڈی ایس پیز، 06انسپکٹرز، 37سب انسپکٹرز، 258اے ایس آئیز، 356ہیڈ کانسٹیبلز اور 02اپر ڈویژن کلرکس (یو ڈی سیز)شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جواد طارق اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر عتیق طاہر نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو نئے رینکس لگائے ۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی جانب سے پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے 15 ایس ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ افسران کو نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالنے اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...